سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرہنگامے پھوٹ پڑے

0

فوٹو: سوشل میڈیا

مالمو(نیٹ نیوز)یورپی ملک سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن کریم کو جلایا گیا جس کے بعد مشتعل عوام شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک سویڈن میں اسلام مخالف سرگرمیوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز سویڈن کے جنوب میں واقع شہر مالمو میں مسلمانوں کی سب سے مقدس کتاب قرآن کریم کو جلایا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق قرآن کریم کو دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے جلایا گیا جس کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ اسلام مخالف سرگرمی پر سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین پولیس پر مختلف چیزیں پھینکتے رہے جبکہ کار کے ٹائروں کو بھی آگ لگائی گئی۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس احتجاج کا تعلق جمعہ کی صبح ہونے والا واقعہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ احتجاج ٹھیک اسی جگہ ہو رہا ہے جہاں مقدس کتاب کو جلایا گیا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل ڈنمار ک اور ناروے میں بھی توہین آمیز خاکے بنا کر مسلمانوں کو مشتعل کیا گیا جس پر دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے بعد باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

امریکہ سمیت بعض ممالک مسلمانوں پر انتہاپسندی کے الزامات لگاتے آئے ہیں لیکن یورپی ممالک میں نفرت کی آگ پوری دنیا کو نفرت سے آلودہ کررہی ہے،نیوزی لینڈکی مساجد پر دہشتگرد حملہ بھی اسی انتہاپسند سوچ کی کڑی تھی۔

مالمو میں احتجاج کرنے والے حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے ، اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ حکومتی سطح پر نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.