چین اور اسرائیل کے محققین نے کوویڈ19-کی تشخیص کے لئے مصنوعی ذہانت کا آلہ تیار کرلی
چین اور اسرائیل کے محققین کی ایک ٹیم نے کوویڈ19-کا تیزی سے پتہ لگانے کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی ٹیکنالوجی پر مبنی سانس کے تجزیاتی ٹیسٹ کا ایک نیا طریقہ وضع کیا ہے، یہ بات اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ٹیکنیشن) نے بتائی۔یہ آلہ ٹیکنیشن کے محققین نے چین کے شہر ہیفی میں واقع چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آنہوئی میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک پہلے اسپتال اور آنہوئی صوبائی چیسٹ ہسپتال کے تعاون سے تیار کیا ہے۔یہ آلہ کسی بھی شخص میں مثبت کوویڈ -19، خاص طور پر وبا کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے یا بغیر علامات کے وائرس کا شکار افراد کی اسکریننگ کا ایک غیر جراحی، تیز اور سستا طریقہ فراہم کرتا ہے۔
یہ ایک ذہین نینو ٹیکنالوجی ہے، جس میں ایک نینومیٹریل پر مبنی سینسر شامل ہے، جو باہر آنے والی سانس میں مخصوص اتار چڑھا والے نامیاتی مرکبات سے کوویڈ-19 کی تیزی سے تشخیص کرسکتا ہے۔ٹیکنیشن کا کہنا ہے یہ آلہ باہر آںے والے سانس میں 92 فیصد درستگی ، 100 فیصد حساسیت اور 84 فیصد تخصیص کے ساتھ وبائی بیماری سے متعلق بائیو مارکروں کا پتہ لگا سکتا ہے۔
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.