مری میں ٹوریسٹ پروٹیکشن فورس تعینات کردی گئی
مری (ویب ڈیسک) مری میں خاتون سے بد تمیزی کے بعد متعلقہ حکام خواب غفلت سے بیدار ہوگئے، ہوٹل گائیڈ کیلئے نام بیج اوریونیفارم لازم قرار دے دی گئی۔
ڈپٹی کمشنرراولپنڈی ڈاکٹرعمرجہانگیراورسی پی اواحسن عباس راولپنڈی کامری میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلے کئے گئے جن کا مقصد آئندہ ناخوشگوار واقعات سے بچناہے۔
سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کیلئے مری میں ٹوریسٹ پروٹیکشن فورس تعینات کردی گئی، اگرمری میں یہ تجربہ کامیاب ھوگیاتودیگرشہروں میں بھی یہ فورس تعینات کی جائے گی۔
مری میں سیاح فیملی کے ساتھ ھوٹل ایجنٹس کی لڑائی کے بعدمری میں خصوصی طورپر ڈولفن فورس بھی تعینات کردی گئی ھے۔
سیاحوں کی سہولت اورشکایات کے ازالہ کیلئے مال روڈپرٹوریسٹ ہلپ ڈیسک قائم کیاگیاھے،، ہوٹل گائیڈ کیلئے نام بیج اوریونیفارم لازم قرار دی گئی ہے ۔
مری میں ہوٹل ایجنٹس کے خلاف دفعہ 144کانفاذکردیاگیاھے،31دسمبرتک تمام ہوٹل گائیڈکی اسٹنٹ کمشنرآفس میں رجسٹریشن لازم ہوگی۔
رجسٹریشن پرہوٹل مالک اوراسسٹنٹ کمشنر کے دستخط ہونگے،مال روڈاورجی پی اوچوک میں کوئی ھوٹل گائیڈتعینات نہ ھوگا۔