امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سنیٹر علامہ ساجد میر کی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

0

ریاض (بیورو نیوز ) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینٹر علامہ ساجد نقوی نے وفد کے ہمراہ وزیر مذہبی امور سعودی عرب الشیخ عبدالطیف آل الشیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،  سعودی وزیر نے پروفیسر ساجد میر کو سعودی عرب آنے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات اخوت ، محبت اور ایمان کے رشتے پر قائم ہیں۔
پاکستان عالم اسلام کا عظیم ملک ہے اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

پاکستان اور سعودی عرب کے علماء کے درمیان تعلیمی ، دعوتی اور اصلاحی جدوجہد کیلئے روابط کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا ۔
انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی عظیم دینی و سیاسی خدمات کو سراہا ، اور انکی دفاع حرمین شریفین کے جدوجہد کو قابل ستائش قرار دیا۔

علامہ پروفیسر سنیٹر ساجد میر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے علماء کے مابین تعلقات نظریاتی اور باہمی اعتماد اور تعاون پر مشتمل ہے ، حرمین شریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حرمین شریفین کی وجہ سے بہت زیادہ قابلِ احترام ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات بڑے مضبوط ، گہرے اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔

سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوکر سچی دوستی کا ثبوت دیا ، اور حال ہی میں جب پاکستان اقتصادی مسائل کا شکار رہا تو سب سے پہلے سعودی عرب نے پاکستان کو تعاون فراہم کیا ، جس پر ہم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
یقیناً سعودی حکومت عالم اسلام کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ، جس نے ہر وقت امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود کی حرمین شریفین کیلئے تاریخی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.