وزیراعظم کا 100دن کی کارکردگی پر تقریب سے خطاب
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم کا حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کیا
اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سو دن کا مطلب ہے ہم نے اپنے اہداف طے کر لیئے اب انھیں حاصل کرناہے۔
حکومت نے 100روزہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کر دی۔ 34 میں 18اہداف حاصل کر لیے گئے جبکہ دیگر پر کام جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت نے پہلے100روز میں ملک کے عام آدمی کیلئے پالیسیاں مرتب کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کرپٹ مافیا پرہاتھ ڈالوں گا۔ایف آئی اے نے 375 ارب روپے کے جعلی اکاوٴنٹس پکڑے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سو روزہ کاکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا ازسرنوتعین کرنے کا فیصلہ کیا،کامیاب سفارتخاری کے نتیجے میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کروایا۔
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم تنہا نہیں ہیں ،آئندہ سال لندن میں بھی کشمیر ڈے منائیں گے۔ ہمسائیہ ممالک سے تعلقات میں بہتری پر توجہ دی ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کی کاکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو انیس سو ارب قرضہ دیں گے۔
مالیاتی نظام میں چھ ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گنجائش پیداکریں گے، پہلے سو روز میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کرکیمعیشت کی سمت کو درست کیا۔