نادرا نےآج شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے دفاتر آج سے کھل رہے ہیں ،نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ آج کھلنے والے نادرا دفاتر کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نادرا دفاتر پر آنے سے پہلے اہم معلومات کے لئے نادرا کا ل سینٹر 7000 پر کال ضرور کریں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2019 سے 30 جون 2020 تک زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈ کی مدت جولائی 2020 تک پہلے ہی بڑھائی جا چکی ہے۔

آج کھلنے والے دفاتر میں شہریوں کی نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی، شہری شناختی کارڈ کی وصولی کے لئے 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔

شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ نادرا دفاتر میں داخلے کے لئے ماسک لگانا، درجہ حرارت چیک کرانا، ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگوانا لازمی قرار دیاگیاہے اس لئے دفاتر آنے والے لوگ ان ہدایات کی پیروی کریں۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نائیکوپ یا پی او سی بنانے کیلئے اور رش وَ دھوپ سے بچنے کے لئے نادرا آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کیا جائے تاکہ سفر کی زحمت سے بچ سکیں۔

دفاتر کھلنے کے بعدکیلئے نادرا دفاتر کے اندر اور باہر ہدایات درج کی گئی ہیں دفتروں میں آنے والے شہریوں کیلئے ان پر عمل اور حفاظتی دوری رکھنا لازمی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.