شریف خاندان کیخلاف مزید چار مقدمات نیب کو بجھوانے کا اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے خلاف 4 کیس نیب کو بھیجیں گے۔ شہباز شریف نے 60 کروڑ روپے ہوائی سفر پر خرچ کیے
اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ شہباز شریف نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔
شہباز شریف کا سفری خرچ کا معاملہ نیب کو بھجوا رہے ہیں، سابق حکومت کے خلاف 4 کیس نیب کو بھیجیں گے، شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر پر آنے والے خرچے کا کیس نیب کو ریفر کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے معاونین کا کہنا تھامریم نواز شریف کے خلاف بھی جہاز کا خرچہ کرنے کا کیس نیب کو بھیجا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ گزشتہ دور میں وزیراعظم کے جہاز کا غیر قانونی استعمال ہوا۔
شہباز شریف اور مریم نواز نے سرکاری ہیلی کاپٹر اور جہاز کا غیر قانونی استعمال کیا، شہباز شریف نے 60 کروڑ کا ہیلی کاپٹر پر سرکاری پیسوں سے سفر کیا، ہوائی سفر پر 34 کروڑ روپے غیر قانونی خرچ کیے گئے۔
ان کاکہنا تھا وزیراعظم اوروزیراعلیٰ ہاوٴس کا ریکارڈ نیب کے حوالے کررہے ہیں، وزیراعلی پنجاب اور مریم نواز اور نواز شریف کے کیس بھی نیب کو بھجوائے جائیں گے۔
شہزاد اکبر نے کہا برطانوی اخبار نے شریف خاندان کی جائیداد کے بارے میں تحقیقی خبر شائع کی، جس میں نوازشریف کی اہلیہ کے نام برطانیہ میں ایک فلیٹ کی اونرشپ بتائی گئی ہے۔ اس فلیٹ کا ذکر الیکشن کمیشن یا ویلتھ فارمزمیں نہیں کیا گیا۔
برطانیہ سے شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق دستاویزات حاصل کی گئی ہیں، فلیٹ کی تازہ خریداری کی تاریخ مارچ 2018 ہے جو حسین نواز کو منتقل کی گئی ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ تحائف و تفریح کی مد میں کئی گنا اخراجات کیے گئے، گزشتہ دور حکومت کے 5 سال میں تحائف پر کیے گئے اخراجات کا بھی پتا لگا لیا ہے۔، نیب پر مزید نگرا نی کا ادارہ بٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔