وزیر اعظم کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ پالیسی پر عمل کرنیکی ہدایت

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ پالیسی پر عملدرآمد نہ کیے جانے کا سخت نوٹس لے لیا متعلقہ حکام کو گائیڈ لائنز پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کے زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو جس میں اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق قرنطینہ پالیسی پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی.

انھیں بتایا گیا کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو قرنطینہ کیلئے 48 گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا تھا لیکن انھیں 7 دن تک رکھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پہلے ہی بہت سی پریشانیوں کا سامنا کر کے پاکستان پہنچے ہیں، انھیں قرنطینہ کے نام پر مزید پریشان نہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی کہ 48 گھنٹے تک قرنطینہ میں رکھے جانے کی پالیسی ہر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر اس سے زائد عرصہ قرنطینہ میں نہ رکھا جائے، تاہم ٹیسٹ مثبت آنے پر دی گئی حکومتی گائیڈ لائیز پر عملدرآمد کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.