پاکستان 13ہزار 749افراد میں کورونا کی تصدیق،286جاں بحق

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 286 ہوگئی ، جب کہ سرکاری سطح پر اب تک 13749 افراد میں کورونا پازٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

آج پیر تک خیبرپختونخوا میں 98، سندھ میں 85، پنجاب میں 84،بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج پیر کو اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 431 کیسز سامنے آئے ہیں اور 9 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 341 کیسز 4 اموات ، پنجاب 80 کیسز 3 اموات ، اسلام آباد سے 10 کیسز جب کہ بلوچستان سے 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اتوار کوملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 462 کیسز اور 12 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ میں 383 کیسز اور 3 اموات، پنجاب سے52 کیسز3 اموات ،خیبر پختونخوا میں 85 کیسز 4 اموات، بلوچستان میں ایک کیس ایک شخص جاں بحق ہوا، اسلام آباد سے 12 کیسز اور گلگت بلتستان میں10 اور آزاد کشمیر میں4کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مزید 383 کیسز سامنے آئے اور 3 اموات بھی ہوئیں جس کی تصدیق ترجمان سند ھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کی، نئے کیسز کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 4615 اور اموات 81 ہوگئی ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 872 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں اتوار کوکورونا وائرس کے مزید 52کیسز اور 3 اموات ہوئیں ، صوبے میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 5378 اور اموات 81ہوگئی ہیں،پنجاب میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1096 ہوگئی ہے،اسلام آباد مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.