آج متعدد شہروں میں مو باہل سروس بند ہو گی

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزارت داخلہ نے آج( منگل)  حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں کی طرف سے جی پی آر ایس، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے درخواستوں کی منظوری دے دی ہے۔

موبائل و انٹرنیٹ سروسز سیکورٹی خدشات کی بنا پر آج  معطل رہیں گی موبائل و انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے حوالے سے درخواستیں پنجاب سندھ، خیب پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر کے ہوم ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے موصول ہوئیں سروسز کی معطلی جلوسوں کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے

اسلام آباد میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی ،پنجاب سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی ۔

،پنجاب میں لاہور،ننکانہ ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،گجرات ،نارووال،راولپنڈی،اٹک،جہلم ،سرگودھا،خوشاب ،بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ملتان،ساہیوال ،اوکاڑہ، پاکپتن،رحیم یار خان میں سروس بند رہے گی سندھ میں کراچی،حیدرآباد،سکھر،خیرپور،جیکب آباد،شکارپور میں سروس بند رہے گی۔

خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ،کوہاٹ،بنو ں،لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک،ایبٹ آباد میں سروس بند رہے گی آزادکشمیر میں مظفرآباد ،باغ ،حویلی ،میرپور اورکوٹلی میں سروس بند رہے گی بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سروس معطل رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.