پاکستان میں کورونا سے اموات کی ڈبل سنچری، متاثرین 9597ہو گئے

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 201ہو گئی ہے جب کہ ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9597 تک پہنچ چکی ہے۔

آج منگل کی صبح تک یہ تعداد189تھی آج مزید12مریض لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد کی ڈبل سنچری مکمل ہوئی ہے ، سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں 74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔

سندھ میں 66، پنجاب میں 49، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں،منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 467 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں 286 کیسز اور 5 اموات ہوئیں، پنجاب 144 کیسز 7 اموات، بلوچستان میں 30، اسلام آباد 4 کیسز، گلگت بلتستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں آج ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

منگل کو سندھ میں مزید 286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 5 افراد وائرس سے انتقال کرگئے،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 3053 ہے۔

ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 665 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، ادھر پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 144 کیسز سامنے آئے جب کہ 7 اموات بھی ہوئی ہیں،پنجاب میں نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 4255 اور ہلاکتیں 49 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 724 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں،اسلام آبادمیں 21اپریل کو کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں،کیسز کی مجموعی تعداد 185 ہوگئی ہے۔

پیر کو20اپریل تک ملک میں820 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جس میں سندھ کے230، پنجاب 390،خیبر پختونخواہ 139، بلوچستان33،اسلام آباد10اور گلگت بلتستان میں 18نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 9130ہو گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی ہے جب کہ صوبے میں مریضوں کی تعداد 4111 ہے]وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 705افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2767 ہوگئی ہے]ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 61 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2767 ہے۔ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 635 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں پیر کو 139 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 14 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 74 تک پہنچ گئی،خیبرپختونخوا میں اب تک 1276 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بلوچستان میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز اور ایک جاں بحق ہوا ، جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 465 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بھی 6 ہوگئی ہے جب کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 161 ہے۔

اسلام آبادمیں بھی پیر کو کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص انتقال کر گیا جب کہ 10 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 181 ہے۔

گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 18 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی جب کہ اب تک 195 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں،محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 83 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔

آزاد کشمیر میں پیر کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ اتوار کو ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 49 ہوگئی تھی۔

کُل ٹیسٹ: 111,806
صحتیاب مریض: 2066 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

Leave A Reply

Your email address will not be published.