وزیراعظم کوعلمائے کرام کی لاک ڈاون میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی

0

فوٹو: سوشل میڈیا

سلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان سے آج جیدعلمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ملاقات میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری بھی موجود تھے اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی نے ویڈیو لنک کے زریعے اس ملاقات میں شرکت کی اور لاک ڈاون کے حوالے سے مشاورت میں حصہ لیا۔

وزیرتعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی موجود رہے اور اب تک لاک ڈاون میں علمائے کرام کے مکمل تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر علمائے کرام نے وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ، علمائے کرام کے وفد نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کے موقف کی بھرپورتائید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا موقف حقیقت پسندانہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر اس موقف کااعادہ کیا کہ انھیں لاک ڈاون میں غریب افراد کی بہت فکر ہے اور خاص کر روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں سمیت سب کا احساس رہتا ہے۔

علمائے کرام کے وفد نے میں طاہراشرفی، حامدالحق حقانی، غلام محمد سیالوی، راجا ناصر عباس، پیر سلطان فیاض الحسن، پیرامین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، حنیف جالندھری شامل تھے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، مفتی گلزار نعیمی، چراغ دین شاہ اور مولانا ضیاء اللہ شاہ بھی شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.