شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

0

لاہور(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کرتے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

نیب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی، جس پر احتساب عدالت نے فیصلہ کچھ دیر محفوظ کرنے کے بعد سنایا۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا، تاہم اْن کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاوٴسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.