اسلام آباد،کوروناوائرس کی تصدیق، ترامڑی چوک،گلیاں سیل،پولیس تعینات

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی دارالحکومت
اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترامڑی چوک میں رہائش پذیر کچھ لوگوں میں کرونا وائرس کی تشخیص پر ضلعی انتظامیہ نے پورے علاقے کو فوری طور پر سیل کردیاہے .

نوٹیفکیشن

نوٹیفکیش کے مطابق کورونا وائرس سے ترامڑی چوک کی مین گلی، عرفان آباد سی لین کی گلی ٹو سی میں کچھ افراد میں نووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے.

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ علاقے کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اور رینجرز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ نوٹیفکیشن میں درج علاقے کو محاصرے میں لے لیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے.

اس سے قبل اسلام آباد کے علاقے کوٹ ہتھیال بہارہ کہو اور شہزاد ٹاون میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان علاقوں کو سیل کر دیا گیا تھا اور متاثرہ گلیوں میں پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا تھا.

بہارہ کہو میں اسپرے کیا جا رہا ہے، فائل

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بحریہ ٹاؤن کی مدد سے بہارہ کہو اور شہزاد ٹاون کے ان متاثرہ علاقوں کو کچھ دن سیل کرنے کے بعد یہاں اسکریننگ اور بعد میں اسپرے کے بعد یہ علاقے آمدورفت کیلئے کھول دئیے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.