کے پی کے، سندھ کے وزرائے اعلیٰ منتخب ، بلوچستان، پنجاب سپیکرز کاانتخاب مکمل
اسلام آباد(ویب ڈیسک )مراد علی شاہ صوبہ سندھ اور محمود خان خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔
آج صوبوں میں جمہوری دور کے نئے سفر میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس ہوئے ، سندھ اسمبلی نے مراد علی شاہ کو 97ووٹ دے کر وزیراعلیٰ منتخب کیا، مد مقابل شہر یار مہر کو 61ووٹ ملے۔
سندھ اسمبلی میں آغا سراج درانی پہلے ہی سپیکر منتخب ہو چکے ہیں۔ خیبر بختونخواہ اسمبلی نے محمود خان کو 77ووٹوں کے ساتھ وزیراعلیٰ منتخب کیا ان کے مقابلے میں میاں نثار گل کو 33ووٹ ملے۔
بلوچستان میں میر عبدالقدوس بزنجو 39ووٹ لے کر سپیکر منتخب ہوئے ان کے مد مقابلے ایم ایم اے کے محمد نواز 20ووٹ حاصل کر سکے،پی ٹی آئی کے سردار بابر موسیٰ خیل 36ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر بن گئے۔
سب سے دلچسب مقابلہ پنجا ب اسمبلی میں ہوا جہاں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ پرویز الہیٰ نے مسلم لیگ ن کے چوہدری اقبال گجر کو 147کے مقابلے میں 201ووٹوں سے ہرایا اور سپیکر منتخب ہو گئے۔