کورونا،پاکستان میں52افراد جاں بحق، متاثرین کی تعداد3755ہوگئی

0


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 3755 تک گئی ہے۔

پیر 6 اپریل تک سب سے زیادہ سندھ میں 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب 15 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پیر کو کورونا وائرس کے مزید 594 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5  افراد جاں بحق ہوئے جن  میں سے پنجاب میں 3 اور سندھ میں 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

نئے کیسز میں سے پنجاب میں 538 کیسز، 3 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 1918 ہوگئی، سندھ 51 کیسز 2 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3755 ہو چکی ہے۔

سندھ میں پیر کو کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی جب کہ مزید 51 کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 932 ہو گئی۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ہلاکتوں اور کیسز کی تصدیق کی اور ساتھ ہی بتایا کہ صوبے میں کورونا سے مزید 130 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں 6 اپریل کو کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 82 ہو گئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم گلگت بلتستان میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

5اپریل کوپنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ، ملک میں اب تک کورونا سے ہونے والی 45 ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 15 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 14، پنجاب میں 12، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پانچ اپریل کو اب تک سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد میں مزید 107 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2917 تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب میں آج اب تک مزید 109 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ،نیشنل ڈیزاسٹر میجنمنٹ پنجاب کے مطابق گزشتہ 19 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 100 سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 839 بڑھ کر 864 ہو گئی ہے جب کہ مزید ایک مریض کی ہلاکت کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

سندھ میں آج مزید 12 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا وائرس سے 86 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد مزیضوں کی مجموعی تعداد 78 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں ہفتے کو کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی ،خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 30 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 189ہو گئی ہے،صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 38 افراد میں مقامی طور پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 206 ہوگئی ہے،گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.