آٹا چینی بحران،ذمہ داروں کیخلاف کاروائی ہوگی،عمران خان
فوٹو: جسارت نیوز فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کہ گندم اورچینی بحران کی تفصیلی رپورٹ آنے دیں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہم نے چینی بحران کے وقت اور تحقیقات کراتے جو کہا تھا اس وعدے کے مطابق گندم اور چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیر ردوبدل سامنے لے آئے ہیں ۔
میں کسی بھی کارروائی سے پہلے اعلیٰ سطحی کمیشن کی جانب سے مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج کا منتظر ہوں جو 25 اپریل تک مرتب کرلئے جائیں گے۔ ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد کوئی بھی طاقتور گروہ (لابی) عوامی مفادات کا خون کرکے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا، انشاءاللہ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 5, 2020
انھوں نے کہا کہ ایسی رپورٹ پبلک کرنے کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جب کہ سابقہ حکومتوں میں اپنے مفاد اور مصلحتوں کے باعث ایسی رپورٹس جاری کرنے کی اخلاقی جرات نہیں تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن سے تفصیلی فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہا ہوں، کمیشن کی تفصیلاتی رپورٹ بھی 25 اپریل کو آ جائے گی اس کے بعد فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ کہا تفصیلی رپورٹ کے بعد گندم چینی بحران کے ذمہ دار افراد کیخلاف کارروائی ہوگی، رپورٹس آنے کے بعد کوئی بااثر لابی عوام کا پیسہ نہیں کھا سکے گی۔
واضح رہے چند ماہ قبل اچانک ملک میں گندم اور چینی کا بحران آنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہو گیاتھا جس پرفوری ایکشن لیا گیااور آٹا اور چینی کی قلت کی خبریں وقتی ثابت ہوئیں تاہم اس بحران کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کرائی گئی جس کی رپورٹ ابھی آئی ہے۔