بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوں لیکن میری مسکراہٹ برقرار ہے، نادیہ جمیل

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)اشفاق احمد کے افسانوں سے ماخوذ ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں تک جانے والی منفرد لہجے کی اداکارہ نادیہ جمیل بریسٹ کینسر(چھاتی کے سرطان) میں مبتلا ہو گئی ہیں.

نادیہ جمیل نے یہ انکشاف اپنے ٹوئٹر پرکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کا شکار ہوگئیں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

https://twitter.com/NJLahori/status/1245867876285702145

نادیہ جمیل نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور اس دوران چار روز میں دو بار علاج کے لیے جاچکی ہیں ۔

اپنی کیفیت بیان کرتے اداکارہ نے لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ  انھیں بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ، خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کی جانچ کروانا ضروری ہے.

انھوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوری چیک کروائیں، میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور کافی مثبت ہوں، آپ بھی پریشان نہ ہوں اور اپنا بہت خیال رکھیں.

نادیہ جمیل نے اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور  لکھا ہے کہ کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی، شکر ادا کرنے سے، آپ کے پیار سے اور دعاؤں سے مدد ملتی ہے۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے بتایا کہ ان کی سرجری کل ہوگی اور انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے دعائیں کرنے کی درخواست کی ہے،اداکارہ نادیہ جمیل اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی فعال رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.