چین کا خصوصی طیارہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

0

فوٹو :این ڈی ایم اے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)چین سے پہلا جہاز  سامان لیکر کراچی ایئر پورٹ پہنچ گیا ہے 10 لاکھ لاکھ فیس ماسک اور دیگر سامان شامل ہے.

این ڈی اے اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چین سے جہاز دس لاکھ فیس ماسک جن میں N95 ماسک بھی شامل ہیں لیکر پاکستان آیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ سامان چینی حکومت طرف سے پاکستان دیا گیا ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی لہر نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے.

چین سے خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچائے گئے سامان میں پچاس ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بعد ٹیسٹنگ کٹس کم پڑ گئی تھیں.

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن اور چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسپرے کروایا گیا ہے.

واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے لاہور میں ایک شخص چل بسا جس کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

خیبرپختونخوا  میں 40، پنجاب میں 21 اور سندھ میں 13 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار تک جاپہنچی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.