شاہ محمود کا فرانسیسی وزیر خارجہ سے رابطہ، کورونا، کشمیر پر بات چیت

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فرانس کے وزیر خارجہ ” جان ایو لودریان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وائرس کی شکل میں عالمی آفت سے نمٹنے کیلئے تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا.

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس کے سبب، فرانس میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورفرانس میں مقیم، کرونا وائرس سے متاثرہ 13 پاکستانیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کرنے پر فرانسیسی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا.

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں تاکہ وہ اس وبا سے نمٹنے کےلئے اپنے وسائل بروئے کار لاسکیں۔

شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی ہم منصب کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے نفاذ اور اس کے نتیجے میں ادویات اور خوراک کی قلت کے باعث 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں کی ابتر حالت زار سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کو بے گناہ کشمیریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر اپنا کردار ادا کرے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو کوروناوائرس کی وبا کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے ان ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس کے وزیرخارجہ نے ایران کے خلاف پابندیوں اورترقی پذیر ملکوں کو درپیش معاشی مشکلات کا معاملہ گروپ 20 کے رکن ملکوں کے ساتھ اٹھانےکا عندیہ دیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کرونا عالمی وبا کے پھوٹنے سے ، کمزور معیشت کے حامل، ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے برآمدات اور زر مبادلہ بہت حد تک کم ہونے کا اندیشہ ہے اس تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے.

فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایران پر عائد پابندیوں کا معاملہ آئی ایم ایف اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش معاشی مسائل کا مسئلہ جی 20 کے ساتھ  اٹھانے کا عندیہ دیا

فرانس کے وزیر خارجہ جان ایو لودریان نے اس مشکل گھڑی میں فرانس سے اظہار یکجہتی کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.