پاک فوج کے 37 افسروں کی میجر جنرل کے عہدہ پر ترقی
راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاک فوج کے سینتیس برگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدہ پر ترقی، ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے9افسران بھی شامل ہیں
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں پروموشن بورڈ نے مجموعی طور پر987برگیڈیئرز کے ناموں پرترقی کیلئے زیر غور لایا اور سینتیس کی ترقی دی گئی۔
میجر جنرل کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں برگیڈ یئر منیر افسر، بابر افتخار ، محمد احمد ملک، عرفان ارشاد، محمد شہباز خان، طاہر حمید شاہ، عرفان احمد ملک، رضا علی خان، ظفر اقبال، زاہد سرور ملک، کاشف نذیر، عدنان آصف جاہ ، محمد زاہد خان، غلام جعفر، یوسف جمال احسن محمود خان، محمد یوسف مجوکہ، اسد نواز جنجوعہ ، راحت نسیم احمد خان ، ممتاز حسین ، خرم سرفراز خان، نیئر نصیر، امیر احسن نواز، نجیب احمد، کامران خورشید ، محمد عاصم اقبال، محمد ایوب احسن بھٹی اور احسن اختر کیانی شامل ہیں۔
آرمی میڈ یکل کور کے جن افسروں کی میجرجنرل کے عہد ہ پر ترقی ہوئی ان میں ملک محمد مسعود، محمد سلمان اشرف، چوہدری قمرالحق نور، سید رضا جعفر، خورشید محمد اترا،شہلا بقائی ،وسیم عالمگیر ، محمداسد قریشی اور برگیڈیئر راسخ مقصود شامل ہیں۔