نادرا سمیت عوامی رابطے کے تمام دفاتر 2ہفتے کیلئے بند
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت عوامی رابطہ کے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو دو ہفتوں کیلئے بند کردیا گیاہے ۔
یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی طرف سے کیا گیاہے جس کا اعلان معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں کیا ہے جس میں خاص خاص دفاترکے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔
حکومتی فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت دیگر تمام ایسے شعبہ جات جہاں لوگوں کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی *دو ہفتوں* کے لیئے بند کردیا گیا ہے-#COVID2019 pic.twitter.com/cZFKDuoy7N
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 20, 2020
حکومتی فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت تمام ایسے شعبہ جات جہاں عوام کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی دو ہفتوں کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔
عوام کی سہولت کے پیشِ نظر ریستوران، فوڈ آؤٹ لیٹ کھلے رہیں گے جہاں صرف ٹیک اوے (کھانا گھر لے جانے) کی سہولیات میسر رہیں گی۔
کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر 15دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر، پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے، شاپنگ مال رات 10بجے بند کردیئے جائیں گے
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔15 دنوں کیلئےحکومت نے تمام وفاقی دفاترو ملازمین کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔
اہم امور پر تعینات عملہ و افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے، 50سال یا زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ نزلہ زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلا ملازمین گھر سے کام کریں، دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز بند رہیں گے.
وہ خواتین اسٹاف اور ملازمین جو کم عمر/نوزائیدہ بچوں کی مائیں ہیں انہیں گھر سے اپنے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔