طالبات کو حراساں کرنے والے پروفیسر کو معطل کرنے کی ہدایت

0

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نجی کالج میں طالبات کو حراساں کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے پروفیسر سعادت کو فوری معطل کرنے کی سفارش کردی

میڈیا رپورٹس پر بلیغ الرحمان نے معاملے کا نوٹس لیا اوروزیر تعلیم نے بچیوں کو امتحانی سنٹر پر حراساں کرنے والے نگران کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت کی ۔

بلیغ الرحمان کا وزارت کیڈ کو پروفیسر سعادت کو فوری معطل کرنے کی سفارش کی،حراساں معاملہ پر وزارت انسانی حقوق کاچیف کمشنر اسلام آباد کو معاملہ کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

دو روز قبل قومی اسمبلی میں بھی یہ معاملا زیر بحث آیا اور کہاگیا کہ 80طالبات کو حراساں کیاگیا ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر طالبہ نے خود حراساں کئے جانے کا اعتراف کیا۔

طالبہ کا موقف تھا کہ باقی طالبات صرف نمبر کٹ جانے کی وجہ سے خاموش رہیں جب کہ میرا آخری سال ہے میں نے کسی مصلحت سے کام لیئے بغیر صورتحال واضح کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.