اقبال ودود کے دفتر میں پاکستانیوں کی بیٹھک
ریاض (ابرار تنولی)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے ہمیشہ اپنے اچھے کردار کی بدولت اپنا مقام بنایا ہے،پاکستانی کیمونٹی کے کردار کے حوالے سے ایک بیٹھک یہاں قومی وطن پارٹی کے رہنما اقبال ودود کے آفس میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، ادبی، مذہبی جماعتوں کے سربراہان کے علاوہ پاک میڈیا فورم کے صحافیوں نے بھی شرکت کی،
اس موقعہ پر پاک میڈیا فورم کی جانب سے کیمونٹی عمائدین کی کاوشوں کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ عرصہ دراز سے مقیم پاکستانیوں نے ریاض شہر میں جس طرح یگانگت اور ایک گلدستے کی مانند مثالی کیمونٹی کو تشکیل دیا ہے اس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی۔
کیمونٹی ممبران کی جانب سے پاک میڈیا فورم کے صحافیوں کے کردار کو نا صرف سراہا گیا بلکہ کہا گیا کہ صحافتی امور کو بروکار لا کر جس طرح ہماری تقریبات کو پوری دنیا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے وہ یقینا لائق تحسین ہے، ہم صحافیوں کی قدر کرتے ہیں کہ وہ ایک جانب پاک سعودی دوستی کو فروغ دے رہے ہیں تو دوسری جانب کیمونٹی کی آواز بھی بنے ہوئے ہیں۔
اجلاس میں قاضی اسحاق میمن، مخدوم امین تاجر، محمد خالد رانا، مبشر انوار، خالد اکرم رانا، ابرار تنولی، الیاس رحیم، امتیاز احمد رانا عمر فاروق،فیصل علوی، ظہور علی خان اور حافظ عبدالوحید نے شرکت کی۔