کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا، 2 افراد میں وائرس کی تصدیق

0

فوٹو : فائل

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام )کورونا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا، 2 افراد میں کورونا وائرس کی معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کردی.

کورونا وائرس کی تصدیق ایران سے بذریعہ جہاز کراچی پہنچنے والے نوجوان یحییٰ جعفری میں ہوئی ہے کراچی میں طبی معائنے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو افراد کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں کیسوں کی بھرپور طبی نگرانی میں ہیں اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔ میں اس سلسلے میں تفتان سے واپسی پر اہم پریس کانفرنس کرونگا۔

محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے کوروناوائرس کو روکنے کیلئے ایران سے آنے اور جانے پر پابندی کے علاوہ سرحد بھی بند کر دی ہے اور آج ہی کچھ زائرین کو سرحد پار جانے سے روکا گیا.

گزشتہ دنوں چیف سیکریٹری کے زیر صدارت اجلاس میں ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو کلیئرنس ہونے تک واپس نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ ملک سے بھی کوئی شخص پڑوسی ملک نہیں جا سکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.