پاکستان کیساتھ بڑی پیش رفت کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں،ایلس ویلز

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکہ کی جنوب و وسطی ایشیا کیلئے نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ بڑی پیش رفت کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے  ہیں۔ جنوب ایشیا میں کشیدگی میں کمی ،زیادہ استحکام اورہم آہنگی کیلئے پرامید ہیں۔

ایلس ویلزنے جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی پیدا ہونے کی امید کا بھی اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

ایک دن قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بھارتی شہر  احمد آباد میں’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

امریکی صدر کے بھارتی سرزمین پر پاکستان سے متعلق بیان پر بھارتی سیاستدان تلملا اٹھے ہیں اور مودی سرکار پر تنقید کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر دورہ بھارت کے دوران کشمیر کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.