حمزہ شہباز کو بھی نیب نے طلب کرلیا

0

فائل فوٹو

لاہور(ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا۔

اس حوالے سے نیب اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ حمزہ شہباز کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب حکام نے حمزہ شہباز کو 18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ نیب لاہور کی جانب سے ان کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں 4 جون کو طلب کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.