جاپانی وزیراعظم کی اسرائیل میں جوتے سے تواضح، تنازع کھڑا ہوگیا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسرائیل کے دورے پر گئے ہوئے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کو دیئے گئے عشائیے میں طعام کے بعد پیش کیا جانے والا میٹھا جوتے کی شکل کے بنے برتن میں پیش کیا گیا۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شنزو آبرو اپنی اہلیہ کے ہمراہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے اسرائیل کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کو اپنے سرکاری گھر پر مدعو کیا لیکن پْر تکلف عشائیے میں معروف شیف کی غلطی نے تنازع کھڑا کردیا۔

نتن یاہوکے ذاتی شیف موشے سیونگ نے عشائیے کے بعد روایتی میٹھا دھات سے بنے ہوئے جوتے میں پیش کردیا جس میں چاکلیٹس اور شیریں خوان موجود تھیں۔

یہ جوتے بڑے سلیقے سے کھانے کی میز پر رکھے ہوئے تھے۔ بتایا جاتاہے کہ جاپان میں جوتے کو انتہائی توہین آمیز سمجھا جاتا ہے اور جاپانی اپنے گھروں اور دفاتر میں جوتے اتار کر داخل ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.