افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری نےکم امداد دی، شاہ محمود

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے پاکستان افغان تنازع کے حل کا فریق ہے اور اس نے افغان جنگ کی بہت زیادہ قیمت ادا کی ہے، افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری نے بہت کم امداد دی۔

وزیر خارجہ نےافغانستان میں امن و استحکام اور افغان مہاجرین پر مذاکرے میں کہاوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ظاہر کی ہے کہ امریکا افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا۔

وزیرخارجہ  شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے پر انحصار ہے، ہمیں پائیدار امن کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہو گا، افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں اور سیاسی حل کیلئے لچک کی ضرورت ہے، ، پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت مرحلہ وار وطن واپسی کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری کی امداد بہت کم رہی، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا امریکا ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا.

انھوں نے کہا کہ ہمیں امن دشمنوں کے ناپاک عزائم مشترکہ طور پر ناکام بنانا ہوں گے، افغان امن کیلئے مثبت کردار، پاکستان کے مفاد میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.