فاٹا کو اسی مہینے قومی دھارے میں لے آئیں گے ، وزیراعظم

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا عمل اسی مہینے میں مکمل کریں گے۔

سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نے ایوان کو بتایا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے آج کچھ فیصلے کیئے گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا ان فیصلوں پر عملدرآمد کے ٹائم فریم کا تعین قومی رہنماؤں سے مشاورت سے طے کرونگا۔فیصلوں پر عملدرآمد اسی دور حکومت میں ہو گا۔

وزیراعظم نے کہافاٹا کے لیئے ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ ختم کر دیا ہے۔اکتوبر دو ہزار اٹھارہ سے پہلے فاٹا میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے۔دس سالوں میں ایک ہزار ارب روپے فاٹا کی ترقی پر خرچ ہوں۔

قومی اسمبلی میں ن لیگی وزراء کی جانب سے خواتین کے بارے میں نازیبا بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ کر لی گئی۔اس سے قبل شیریں مزاری کے علاوہ شاہدہ اختر علی اور شازیہ مری نے بھی خواتین کی تضحیک کی مذمت کی ۔

قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ نہیں بلکہ اخلاق کے دائرے میں بات کرنی چاہیے۔ موجودہ حکومت نے ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ دیا لیکن ان کی اپنی پارٹی ”ووٹ کو عزت دو“ کیخلاف کام کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.