مسجد الحرام میں عمرہ وحج زائرین کیلئےامانت گھر، دوبارہ قائم کردیئے

0

فائل فوٹو: التواصل

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک)مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عمرہ اور حج زائرین کے لیے بیرونی صحنوں میں ، امانت گھر، دوبارہ قائم کردیئے ہیں.

مسجد الحرام کی انتظامیہ حرم مکی کے صحنوں میں اب زائرین کے لیے جدید طرز کے ’سپیشل امانت گھر‘ بنائے ہیں  پہلے امانت گھروں میں صرف چھوٹی چیزیں ہی رکھوائی جاسکتی تھیں۔ نئے امانت گھر میں بڑی اشیا رکھنے کی بھی گنجائش ہوگی۔

اس حوالے سے اردو نیوز مکہ اخبار کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عمرہ اور حج زائرین کے لیے بیرونی صحنوں میں امانت گھر جو توسیع کے لیے ہٹائے تھے دوبارہ قائم کردیئے ہیں.

رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا ’ جلد ہی حرم شریف کے صحنوں میں زائرین کے لیے ’سپیشل امانت گھر‘ بنوایا جائے گا۔ یہ جدید طرز کا ہوگا، سابقہ امانت گھر مکہ میونسپلٹی کے تعاون سے ہٹوا دیے تھے۔

نئے امانت گھر میں سامان رکھنے کے لیے بکس جدید طرز کے ہوں گے۔ ان میں سامان کے معائنے کی سہولت بھی مہیا ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زائرین کے لیے نیا امانت گھر ایسی جگہ بنایا جائے گا جہاں سے زائرین حرم شریف میں داخل ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ کچھ سامان ہو۔

اس بات کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ یہ سہولت ان زائرین کو خاص طور پر مہیا ہو گی جو پہلی مرتبہ حرم شریف آرہے ہوں یا جنہیں امانت گھر وں کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو.

Leave A Reply

Your email address will not be published.