علی محمد خان کا سرے عام پھانسی کی مخالفت پر فواد چوہدری کو جواب

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے سرے عام پھانسی کی مخالفت پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھر پور جواب دے دیا.

علی محمد خان نے بھی جواب میں ٹوئٹ ہی کیا ہے اور کہا کہ اللہ الحق ہے اور اس کا حکم بھی الحق ہے، اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خودظالم ہیں۔

علی محمد خان نے قبائلی معاشرہ پر فواد چوہدری کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی معاشرہ دنیا کا سب سے مہذب معاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت، بڑوں کا ادب اور پختون ولی ہے، جہاں سر قربان کیا جاتا ہے لیکن عزت نہیں قربان کی جاتی، مجھے اپنےقبائلی معاشرہ پر فخر ہے۔

علی محمد خان نے کہا کوئی کچھ بھی کہے جو اللہ کا حکم ہے اس پر عمل ہونا چاہئے، جس کی زینب شہید ہوتی ہے اسی کو اس درد کا علم ہے.

ایسے ظالم درندوں کیلئے ایک ہی سزا ہے جس سے دیگر درندوں کو مضبوط پیغام ملے گا کہ پاکستانی قوم اپنے بچوں کی بے حرمت شدہ لاشیں مزید برداشت نہیں کر سکتے

علی محمد خان نے قرارداد کی منظوری پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے قومی اسمبلی کی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف پہلے اس سزا کا مطالبہ کر چکے تھے اب بلال بھٹوبھی تائید کریں۔

یاد رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور کی تھی۔ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے یہ قرارداد پیش کی تھی جو کثرت رائے سے منظور کی گئی۔

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کی بلکہ، وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شیریں مزاری اور فروغ نسیم نے بھی سرعام پھانسی کی مخالفت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.