مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی درخواست سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

0

فوٹو :فائل

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا انتظار طویل ہو گیا، مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت کرنے والا عدالتی بنچ تحلیل ہو گیا.

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

کیس کی ابتدائی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بینچ نے کی تھی تاہم بینچ تحلیل ہونے کی وجہ سے درخواست کی سماعت دوسرے بینچ کو منتقل ہوگئی تھی اور اب یہ بینچ بھی تحلیل ہوگیا ہے۔

دوسرا بینچ تحلیل ہونے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے جب کہ بینچ میں شامل دوسرے جج جسٹس طارق سلیم شیخ ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.