امریکیوں کو پاکستان سفر کیلئے گرین سگنل مل گیا،نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

0

فوٹو : فائل

واشنگٹن(ویب ڈیسک)برطانیہ ،اقوام متحدہ، ناروے اور پرتگال کے بعد امریکہ نے بھی پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور کہا ہےپاکستان میں امن کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے.

دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ٹریول ایڈوائزی میں پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کو تسلیم کیا گیا ہے.

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اقدامات کو تسلیم کرتے ہویے حال ہی میں برطانیہ نے بھی پاکستان کے حوالے سے اپنے سفری ہدایت نامے میں تبدیلی کی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کی صورتحال میں واضح بہتری کے باعث اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے کیوں کہ پاکستان نے ملک بھر میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کےلیے انتھک اقدامات کیے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پرتگال اور ناروے نے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزی بہتر کردی ہے، یورپی ممالک بھی پاکستان کو محفوظ ملک سمجھتے ہیں اور پاکستان کو 2020ء کے لیے سیاحت کا بہترین مقام قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل  پاکستان میں امن کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ نے پاکستان کا فیملی اسٹیشن درجہ بحال کیا ہے۔

ادھر امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بزنس اور سیاحت کے لیے صحیح معنوں میں کھلا ہے.

انھوں نے کہا برطانیہ اور متعدد دیگر ممالک کے بعد اب امریکا نے بھی پاکستان کے بڑے شہروں خصوصاً اسلام آباد میں بہتر سیکیورٹی صورتحال کو تسلیم کرلیا ہے۔

31 جنوری کو امریکی دفترِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سفری ہدایت نامے میں اپنے شہریوں کو  بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سابقہ قبائلی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت بھی کی ہے۔

امریکہ نے مجموعی طور پر اپنے شہریوں کو باقی پاکستان کے سفر کے لیے ’ری کنسڈر ٹریول‘ کا درجہ دیا ہے یعنی جو لوگ پاکستان نہیں جارہے تھے ان افراد کو گرین سگنل مل گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.