پاک فوج نے برفباری میں پھنسے 22 طلبہ و طالبات کو ریسکیو کرلیا

0

فوٹو : فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاک فوج نے گلگت کے علاقے رتو میں برفباری میں پھنسے لمز کے 22 طلباء کو ریسکیو کرلیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت کے علاقے رتو میں ریسکیو آپریشن کے دوران برفباری میں پھنسے لمز کے 22 طلبا کو نکال راولپنڈی پہنچایا گیا.

لمز کے 22 طلبا 5 روز سے رتو میں شدید برفباری کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے جن میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طلبا کو رتو سے ریسکیو کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لمز کے طلبا گلگت میں اسکیننگ کیلئے گئے ہوئے تھے جب کہ لمز انتظامیہ نے مدد کے لیے پاک آرمی سے رابطہ کیا تھا، آرمی چیف نے ان طلبا کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریسکیو کرنے کی ہدایت کی تھی۔

طلباء طالبات شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ  کے باعث 5 روز سے پھنسے ہوئے تھے  جس پر لمز کی انتظامیہ کو مدد کیلئے پاک فوج سے رابطہ کرنا پڑا۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیے گئے طلباء و طالبات کو راولپنڈی پہنچنے کے بعد تمام کو ان کےگھروں کو روانہ کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.