آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت
راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت ، کہتے ہیں بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتاہے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے عوام پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بربریت اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ذریعے وہاں کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے سیاسی جدو جہد کو دبا نہیں سکتا۔یاد رہے کل مقبوضہ کشمیر میں 17کشمیریوں کو شہید اور100سے زائد کو زخمی کیاگیا۔
نہتے کشمیریوں کی شہادتوں کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں ہڑ تال اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔