لورہ ایبٹ آباد، ماں کوقتل کرنے والا چھوٹے بھائی کے ہاتھوں قتل
ایبٹ آباد(ویب ڈیسک )تھانہ لورا کے علاقہ ناخلف بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، موقع پر موجودچھوٹے بھائی نے طیش میں آکر ماں کو قتل کرنے والے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
دوہرے قتل کا واقعہ یوسی گورینی کے علاقہ سماں کڑاکا میں پیش آیا، بتایا جاتاہے کہ ماں کو قتل کرنے والا نعمان نشہ کا عادی اور غیر شادی شدہ تھا
چھوٹے بھائی امان کی شادی کے معاملا پر ماں سے الجھا اوراسے گولی مار کر قتل کردیا، موقع پر موجود چھوٹے بھائی امان نے جذبات میںآ کر ماں کو قتل کرنے والے بڑے بھائی کو چھ گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
امان بڑے بھائی کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ لورہ نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
دوہرے قتل اور بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل پر علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے، ایک گھر میں یکے بعد بعد دیگرے قتل ہوئے۔