علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی نظر بندی کا مشروط خاتمہ
سری نگر( ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس نے حریت کانفرنس کے رہنماوٴں کو 2 سالہ جبری نظر بندی کے بعد طے شدہ شرائط پر گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دے دی۔
نظربندی ختم کرنے کے حوالے سے کشمیری میڈیامیں بتایاگیاہے قابض بھارتی پولیس نے حریت پسند بزرگ رہنما سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی نظر بندی ختم کر دی اور انہیں گھر سے باہر نکلنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ۔
جس کے تحت حریت رہنماوں کو سیاسی و سماجی سرگرمیوں کے دوران ریاست مخالف تقاریر پر پابندی کا سامنا رہے گا
کشمیری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارت کو ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے بعد کشمیری عوام کے جذبات کے باعث وہ حریت قیادت کی نظر بندی ختم کرنے پر رضامند ہوئی ۔
انھوں نے کہااگر اسی طرح جدوجہد آزادی جاری رہی تو وہ دن دور نہیں جب ہر کشمیری آزاد فضاوں میں سانس لے گا۔۔ حریت پسند رہنماوں کی نظر بندی کے بعد سے پورے کشمیر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا۔