ہاں چیف جسٹس سے فریادی بن کر ملا ہوں۔ وزیراعظم شاہد خاقان

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں چیف جسٹس کے پاس پاکستان کا فریادی بن کر گیا تھا۔

سرگودھا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا نہ تو پرویز مشرف نے کوئی کام کیا اور نہ ہی آصف زرداری نے کوئی کام کیا، صرف (ن) لیگ ہی ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے، دیگر حکومتوں نے صرف اپنی جیبیں بھرنے کے لیے کام کیے۔
انھوں نے کہا برملا کہتا ہوں نیب عدالتوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے، جو الزامات لگائے ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ایسے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا کوئی سر پیر ہی نہیں ہے۔

وزیرعظم نے کہا کبھی دھرنے ہوئے اور کبھی عدالت میں گھسیٹا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے مقابلہ کیا اور ترقی کا سفر بھی جاری رہا، موجودہ حکومت نے 10 ہزار 400 میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا، مقامی طور پر مسائل آتے ہیں لیکن بجلی کی پیداوار میں کمی نہیں ہو گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو لوگ پیسے دیکر سینیٹر بنے ہیں وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے، ان لوگوں کو گھر بھیجنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ تکلیف عمران خان کو ہے لیکن وہ اپنی تقریر بھول گئے ہیں کہ جب وہ روز تقریر کرتے تھے کہ میرے 14 ایم پی ایز آصف زرداری نے خرید لیے ہیں لیکن جب ووٹ دینے کی باری آئی تو ان کی جماعت نے پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج دیتا ہوں آصف زرداری اور عمران خان ٹی وی پر آ کر صرف کہہ دیں کہ ان کے ایم پی ایز نہیں بکے اور ووٹ نہیں خریدے گئے تو ہم یقین کر لیں گے، قوم بھی عمران خان اور آصف زرداری کے منہ سے سننا چاہتی ہے۔
نہیں کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے خرچ ہوئے، عمران خان ہو یا آصف زرداری انہیں تکلیف برداشت کرنی پڑے گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کو ایک تکلیف یہ بھی ہے کہ میں چیف جسٹس سے کیوں ملا، پہلے کہتے تھے کہ اداروں کے درمیان تعاون نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاں میں چیف جسٹس سے پاکستان کا فریادی بن کر ملا، میں نے چیف جسٹس سے ملاقات میں کوئی ذاتی بات نہیں کی بلکہ ملکی ترقی کے لیے بات کی اور امید ہے کہ وہ بات کو سمجھیں گے، میرے گواہ چیف جسٹس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آخری منٹ تک اپنی مدت پوری کرے گی اور گالم گلوچ کی سیاست جولائی میں دفن ہو جائے گی، جولائی کے الیکشن میں ہم بھرپور طریقے سے کامیاب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.