پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر ماریہ ملک ٹی وی سکرین پر
لاہور: (ویب ڈیسک)الیکٹرانک میڈیا میں خواجہ سرا نے دھوم مچا دی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا نے بطور نیوز اینکر ذمہ داریاں سنبھال کر کام بھی شروع کردیا
ماریہ ملک 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر نجی نیوز چینل پر خبریں پڑھتی نظر آئیں۔ نیوز چینل نے پہلی خواجہ سرا کو بطور نیوز کاسٹر بھرتی کرنے کی پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔
خواجہ سرا ماریہ ملک نے نجی نیوز چینل سے بطور نیوز کاسٹر کیریئر کا آغاز کیا ہے۔
پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کو اتنی اہم ذمہ داری دیے جانے پر لوگوں کی طرف سے متعلقہ نیوز چینل کے اس اقدام کوخوش آئند کہا گیاہے۔
نجی چینل کوہ نور نیوز وہ پہلا ٹی وی چینل بن گیا ہے جس نے تاریخ میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو خبریں پڑھنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس حوالے سے چینل کی ٹیم کی جانب سے خواجہ سرا نیوز کاسٹر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی گئی ہے
ور ٹوئٹر پرراستہ _دیجیے کے نام سے ہیش ٹیگ بھی بنایا گیا ہے۔ ماریہ ملک کو پاکستان کے دیگر قومی ٹی وی چینلز کے نیوز کاسٹرز نے بھی خوش آمدید کہا ہے۔
۔ ویب سائٹ somethinghaute.com کی رپورٹ کے مطابق ما ریہ نامی خواجہ سرا نے پاکستان کے ایک آفیشل فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔
ماریہ کو یہ موقع معروف ڈیزائنر حمزہ بخاری نے فراہم کیا۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ ”نہ صرف یہ کہ ماریہ پڑھی لکھی اور خوبصورت ہے بلکہ وہ اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کے لیے بہترین فرد بن کر سامنے آئے گی۔
۔“ اس موقع پر ماڈل ماریہ کا کہنا تھا کہ ”اس فیشن ویک میں شمولیت پر میں بہت خوش ہوں۔اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے۔
ماڈلنگ میرا خواب تھا جو آج پورا ہو گیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ ہماری کمیونٹی کو ایسے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔