سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل  بن فرحان السعود نے ملاقات کی ہے.


سعودی وزیر خارجہ پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے تھے، وزیراعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے.

اس سے قبل سعودی عرب وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا۔ وزارت خارجہ آمد پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔

وزارت خارجہ آمد پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا. سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ تھا ۔

سعودی وزیر خارجہ کا رواں برس اکتوبر میں منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے جس دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعودکی ملاقات۔دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں ممالک باہمی تعاون اور دونوں کے درمیان کثیر الجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اورمزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم نے کوالالمپور اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو کوالالمپور میں منعقد ہوا تھا اور اس میں ایران، قطر اور ترکی سمیت مسلم ممالک کی قیادت اور علما نے شرکت کی تھی.

سفارت ذرائع نے کہا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد کوالالمپور اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ 24 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے سعودی شاہی محل میں فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔

سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مسلم ممالک میں اتحاد ناگزیر ہے، جبکہ خطے میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.