پاکستان میں آج مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہے

0

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے،گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

24 اور 25 دسمبر کی درمیانی رات 12 بجتے چرچز میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں بھی کرسمس پر خاص تیاریاں کی گئی ہیں، مختلف مقامات پر سجے سجائے کرسمس ٹری لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں اور چرچ برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں جبکہ کراچی میں ایک خصوصی کرسمس بازار کا بھی اہتمام کیا گیا.

لاہور میں کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے بیکریوں کے ساتھ ساتھ لاہور کے ہوٹلوں میں بھی خصوصی کیک تیار کیے گئے ہیں، گوجرانوالا میں 12 بجتے ہی گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کے ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی کرسمس کے رنگ نمایاں ہیں وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی کرسمس تقریبات میں سفرا اور سفارتکار بھی شرکت کر رہے ہیں.

کوئٹہ میں بھی مسیحی برادری جوش و جذبے سے کرسمس منا رہی ہے۔ رات گئے تک نئے کپڑوں کے ساتھ ساتھ مٹھائیوں اور کیک کی خریداری جاری رہی۔

کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور گرجا گھروں کے باہر پولیس اور رینجرز  کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ شاہراؤں پر پاک فوج کے جوان بھی پیٹرولنگ کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.