سپیکر اسد قیصر وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

0

الریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرسعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین عبد اللہ محمد ابراہیم الشیخ کی دعوت پر ریاض پہنچ گئے، وفد کا کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپرتپاک استقبال کیاگیا۔

سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین عبداللہ الشیخ نے سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کرنے پر سپیکر اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  اعلی سطح کے دوروں کے تبادلے سے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

اس دورے کے دوران ، اسپیکر کی خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات ہوگی۔ اسکے علاوہ وہ سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین سے تفصیلی ملاقات  کریں گے۔

چئیرمین عبد اللہ محمد ابراہیم الشیخ پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔فریقین دونوں ممالک کے مابین پارلیمنٹ میں تعاون پر ایک مفاہمت نامہ بھی متوقع ھے۔

عبد اللہ الشیخ نے حال ہی میں  پاکستان کا تین روزہ کامیاب دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے اسپیکر کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ  سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

اس دورے کے دوران اسپیکر اسد قیصر اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھی جائیں گے اور عمرہ بھی ادا کر یں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.