پرچی والا کہتا ہے سلیکٹڈ، جمہوریت ہوتی تو فاطمہ بھٹو چیئرمین پی پی ہوتیں

0

فوٹو : فائل

سیالکوٹ (ویب ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کو سیلکٹڈ کا طعنہ دینے والے بلاول زرداری ایک پرچی پرپاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بن گئے.

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول زرداری پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت لے کر آئیں، ایک پرچی پر پارٹی چیئرمین بن کر سیاست میں آئے، اگر پیپلز پارٹی میں جمہوریت ہوتی تو چیئرمین فاطمہ بھٹو منتخب ہوتیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو صرف انتخابات اور ان کی برسی پر یاد آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ٹھیک کہتے ہیں کہ یہ وہ جمہوریت نہیں جس کے لیے ان کے کارکنوں نے قربانیاں دیں کیونکہ اب کریشن کے لائسنس تقسیم نہیں کیے جاتے، گٹھ جوڑ کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور خوانچہ فرش کے بینک اکاونٹ میں رات و رات کروڑوں روپے نہیں آتے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس جمہوریت کی تمنا کی تھی اس میں بچوں کی فکر نہیں بلکہ قوم کے بچوں کو مقروض کرنا مقصود تھا،  گزشتہ 10 برس میں پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جمہوریت کے نام پر جو گٹھ جوڑ کیا اور جمہوریت کے نام پر جس طرح آمریت مسلط رہی ہے ۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‘صوبہ سندھ میں جمہوریت لائیں اور وزیر اعلیٰ کو آزاد کریں جو آپ کے حکم پر کارفرما رہتے ہیں، بلاول بھٹو کے اشاروں پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بیمار قیدی (آصف علی زرداری) کو سرکاری ہیلی کاپٹر فراہم کیا۔

مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنی پارٹی اور ووٹرز کو چھوڑ کر بیرون ملک جانے کی مسلسل کوششیں کررہی ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ‘کیا آپ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر کے جارہی ہیں؟’

ان کا کہنا تھا کہ ‘مسلم لیگ (ن) جب اقتدار میں ہوتی ہے تو اپنوں کا سہارا تلاش کرتی ہے اور جیسے ہی اپوزیشن نشستوں پر بیٹھتی ہے تو بیرون ملک روانہ ہونے کی کوشش کرتے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.