پاکستان کو دھمکی دی نہ ملائشیاء کانفرنس سے روکا، سعودی عرب
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی عرب نےوزیراعظم عمران خان کوملائیشیا سمٹ میں شرکت سے روکنے سے متعلق ترک صدر طیب اردوان کے بیان کی تردید کردی.
سعودی سفارت خانہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائشیا سمٹ سے متعلق ترکی کے صدر کے جواب میں پاکستان میں میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبر بے بنیاد ہے ۔
سعودی سفارت خانہ نے کہا کہ خبرمیں کہا گیا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو کوالالمپورسمٹ میں شرکت نہ کرنے پرمجبورکیا ہے اورپاکستان کودھمکی دی ہے.
بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایسے نہیں جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی ہو۔ اس لیے کہ یہ گہرے تذویراتی تعلقات ہیں جواعتماد، افہام وتفہیم اورباہمی احترام پرقائم ہیں۔
سعودی سفارت خانہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بیشترعلاقائی، عالمی اوربطور خاص امت مسلمہ کے معاملات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے.
سعودی عرب ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے تاکہ پاکستان ایک کامیاب اور مستحکم ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکے۔
یاد رہے گزشتہ روزترک صدررجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ملائیشیا میں ہونے والی مسلم ممالک کی کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کی وجہ سعودی عرب کا دباؤ تھا۔