جسٹس گلزار احمد نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے حلف لیا۔ جسٹس گلزاراحمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہیں اوروہ یکم فروری 2022 تک اس عہدے پرفائز رہیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرصاحبان، ججز، وکلا سمیت وفاقی وزرا کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کے حلف اٹھانے کے بعد دونوں آئینی باڈیز کی تشکیل بھی تبدیل ہوگئی۔ چیف جسٹس گلزاراحمد سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے.

نئی ترتیب کے مطابقجسٹس عمرعطا بندیال جوڈیشل کونسل کے رکن جب کہ جسٹس مقبول باقرججزتقرری جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے۔

یاد رہے جسٹس آصف سعید کھوسہ گزشتہ روز اپنی مدت پوری ہونے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدہ سے ریٹائر ہو گئے تھے ان کی جگہ جسٹس گلزار احمد نےنئے چیف جسٹس کا حلف اٹھایا ہے .

Leave A Reply

Your email address will not be published.