کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

0

راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈوز سے بات چیت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کمانڈوز، افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کیلئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہم ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں۔ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.