وزیر خارجہ شاہ محمود کی سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات

0

ریاض (شاہ جہاں شیرازی+ ابرار تنولی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے سعودی دفتر خارجہ میں ملاقا ت کی کی ہے.

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات،مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان گذشتہ چار ماہ سے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کا مکمل محاصرہ کیے ہوئے ہے,ہندوستان نے دنیا کو اصل حقائق سے بے خبر رکھنے کیلئے ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے اور وہاں تمام بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں.

مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم، بھارتی ظلم و ستم سے نجات حاصل کرنے کے لیے عالمی برادری، بالخصوص مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کا کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ بعد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں "وزٹر بک” میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ جب سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز, سفارت خانہ افسران اور وقد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے تو سعودی وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ سعودی عرب کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیرمقدم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.