وکلاء کے اسپتال پر حملے سے میرا سر شرم سے جھک گیا، اعتزاز احسن
لاہور(ویب ڈیسک )پیپلزپارٹی کے رہنما اور ماہر قانون دان بیرسٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 55 سال سے میرا اس شعبے سے تعلق ہے لیکن پی آئی سی واقعہ کی وجہ سے میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
لاہور میں وکلاء کی طرف سے اسپتال پر دھاوا کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز احسن نے کہا جنہوں نے گاڑیاں توڑیں اور حملہ کیا وہ صاف نظر آ رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے تجویز دی کہ بار کونسل کے انتخابات کی مدت 3 سال کر دینی چاہیے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ہر سال وکلا کے انتخابات ہوتے ہیں 2020ء کا الیکشن جنوری میں ہونا ہے، 2021ء کے انتخابات کیلئے ووٹ مانگے جا رہے ہیں۔
اعتزاز احسن نے کہادل کے ہسپتال پر وکلا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے۔ وکیل کا کالا کوٹ ایک مقدس اور قائداعظم کا نشان ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وکلا تحریک میں کوئی پتھر نہیں چلا لیکن آج دل کے ہسپتال میں پتھر چل رہے ہیں۔ ہنگامہ آئی اور توڑ پھوڑ وکلا کا کام نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ دو سال وکلا تحریک چلی، اسلام آباد تک ہر بندہ تحریک کا حصہ رہا، 2 سال بعد چیف جسٹس افتخار چودھری بحال ہوئے۔ ہم نے وکلا تحریک چلائی اور عوام کو اس میں شامل کیا لیکن کہیں تشدد کا راستہ نہیں اپنایا گیا.