سعیدہ وارثی نے یہودی اخبار کے خلاف مقدمہ جیت لیا

0

فائل فوٹو

لندن(مانیٹرنگ) برطانوی دارالامرا کی ٹوری رکن سعیدہ وارثی یہودی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں۔

سعیدہ وارثی پر داعش کی حمایت کرنے سے متعلق یہودی اخبار نے کئی آرٹیکلز چھاپے جس پر انہوں نے اخبار کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پاکستان کے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے بار بار آرٹیکل چھاپے گئے جن میں انتہا پسندی کی حمایت اور داعش کے لئے نرم گوشہ رکھنے کے الزامات لگائے گئے۔

سعیدہ وارثی نے کہا کہ اخبار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے صفحہ اول پر معذرت شائع کی اور وہ 20 ہزار پاوٴنڈ ہرجانہ ادا کرے گا جو فلاحی کاموں پر خرچ کروں گی۔

واضح رہے کہ 17 مئی 2010 کو سعیدہ وارثی کو برطانیہ کی حکمران جماعت کا چئیرمین اور ساتھی ہی کنزرویٹیو اور لبرل کی مخلوط برطانوی حکومت کی کابینہ میں شامل کیا گیا تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی، مسلمان اور پاکستانی نڑاد برطانوی خاتون تھیں۔

سعیدہ وارثی کو مارچ 2009 میں برطانیہ کی ایک مقامی تنظیم نے انہیں برطانیہ کی سب سے طاقتور مسلمان خاتون قرار دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.